5ویں سینئر اور جونیئر ٹینس چیمپین شپ کا گزشتہ روز کراچی میں آغاز

156

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)5ویں سینئر اور جونیئر ٹینس چیمپین شپ کا گزشتہ روز کراچی میں آغاز ہو گیا ۔مہمان خصوصی گلزار فیروز نے ایونٹ کا افتتاح کیا اس موقع پر سندھ ٹینس ایسوسی ایشن نے خالد رحمانی ،کامران احمد ،رخسانہ عابد ،سرور حسین اور دیگر بھی موجود تھے ۔کراچی جم خانہ کے ہارڈ کورٹ پر ایونٹ میں پہلے روز کھیلے گئے انڈر16سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں مجاہد اللہ نے عاشر میر کو6-2اور6-4سے ،حشیش کمار نے عمار اسماعیل کو6-2اور6-1سے جبکہ ریان جاوید نے صمد اریجو کو سخت مقابلے کے بعد 3-6،6-0اور6-2سے ہرا دیا۔انڈر14سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں مہاتیر محمد نے تیمور خان کو6-0اور6-0سے ،عاشر میر نے عمار اسماعیل کو6-3اور7-5سے ،غفران نے حسنین خرم کو6-0اور6-1سے ،عاصم گل نے مصطفی کو 6-0اور6-1سے ،ایم فاروق نے اے رحیم کو1-0(ریٹائرڈ ) سے اور عاشر صدیقی نے ایم علی کو6-1اور6-2 سے مات دی ۔انڈر12سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں زین علی نے عاشر صدیقی کو 8-1سے ،زین احتشام نے ریان احمد کو8-1سے اور مہاتیر محمد نے طہٰ امان کو8-4سے زیر کر لیا ۔انڈر10سنگلز میں حزیفہ سعید نے میر ثاقب کو ،سمیر زین نے حمزہ علی کو اور دروف داس نے عثمان حمزہ کو شکست دے دی ۔