ایشین انڈور گیمز:اسنوکر میں پاکستان کو پری کوارٹر فائنل میں میانمار کے ہاتھوں شکست

102

اشک آباد (جسارت نیوز) پاکستانی ٹیم 5ویں ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز مینز ا سنوکر ٹیم ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئی، میانمار نے گرین شرٹس کو 3-1 سے شکست دی۔ اشک آباد، ترکمانستان میں میگا گیمز میں کھیلے گئے مینز ا سنوکر ٹیم ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل کے پہلے میچ میں میانمار کے کیوئسٹ ٹیٹ کو نے پاکستان کے اسجد اقبال کو زیر کر کے ٹیم کو برتری دلائی، دوسرے میچ میں میانمار کے موئی تھو نے محمد سجاد کو ہرا کر ٹیم کی برتری دوگنی کر دی، ڈبل مقابلے میں بلال اور اسجد پر مشتمل پاکستانی جوڑی نے حریف جوڑی کو ہرا کر مقابلہ 2-1 کر دیا، چوتھے میچ میں ٹیٹ کو نے سجاد کو ہرا کر ٹیم کو 3-1 سے کامیابی دلائی۔