سیؤل (جسارت نیوز) جلینا اوسٹا پینکو اور بیٹرز ہداد پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے کوریا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں۔ کوریا میں ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے سیمی فائنلز میں لٹوین کھلاڑی اوسٹا پینکو نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کمکوہم کو 3-6، 6-1 اور 6-3 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی، دوسرے سیمی فائنل میں برازیلین کھلاڑی بیٹرز ہداد نے ہوگن کامپ کو 6-1 اور 7-6 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔