اسپورٹس کے فروغ کیلیے اسپورٹس بورڈ پنجاب کے اقدامات قابل تحسین ہیں، سرفراز احمد

273

لاہور(جسارت نیوز )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز ا حمد نے کہا ہے کہ ا سپورٹس بورڈ پنجاب نے ا سپورٹس کے فروغ اور ترقی کیلئے قابل تحسین اقدامات کئے ہیں،لیجنڈ ظہیر عباس کی زیرنگرانی قائم کی جانے والی ا سپورٹس بورڈ پنجاب کی کرکٹ کوچنگ اکیڈمیز سے نوجوان کرکٹرز کی نئی کھیپ سامنے آئے گی، اکیڈمیز کا قیام ا سپورٹس بورڈ پنجاب کا شاندار کارنامہ ہے، ا سپورٹس بورڈ پنجاب کے اقدامات سے اسپورٹس کلچر فروغ پا رہا ہے،ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب ذوالفقاراحمد گھمن نے کہا کہ سرفراز احمدکی ولولہ انگیز قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم نے بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں، ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز نیشنل ہاکی ا سٹیڈیم میں ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا،

اس موقع پر ا سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف لاہور کے چیئرمین زاہد مقصود، صدر عقیل احمد، سیکرٹری اشرف چودھری،محمد یعقوب، اظہر مسعود، ثناء اللہ، احتشام الحق اور افضال چودھری بھی موجود تھے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو اسپورٹس کی بہتری کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی ، سرفراز احمد نے کہا کہ ا سپورٹس بورڈ پنجاب کے ا سپورٹس کے انفراسٹرکچر اور فروغ کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں جان کر بہت خوشی ہوئی، میں پرامید ہوں کہ ڈائریکٹر جنرل ا سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کی سرپرستی میں اسپورٹس کلچر پروان چڑھے گا اور نوجوان ا سپورٹس کی جانب راغب ہوں گے، انہوں نے کہا کہ اسپورٹس بورڈ پنجاب جس طرح صوبہ بھر میں جمنازیم اور گراؤنڈز بنا رہا ہے اس سے مستقبل میں نوجوان گراؤنڈز میں کھیلتے نظر آئیں گے اور اچھے کھلاڑی پیدا ہوں گے، سرفراز احمد نے ا سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے لیجنڈ ظہیر عباس کی زیرنگرانی قائم کی جانے والی کرکٹ کوچنگ اکیڈمیز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مختلف شہروں میں قائم جانے والی7کرکٹ اکیڈمیز سے نوجوان کرکٹرز کی بڑی تعداد تیار ہوگی، اسپورٹس بورڈ پنجاب کے اقدامات سے اسپورٹس کا مستقبل پاکستان میں بہت روشن نظر آرہا ہے،قبل ازیں ذوالفقار احمد گھمن نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو نیشنل ہاکی ا سٹیڈیم میں خوش آمدید کہا اور ا سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے ا سپورٹس کے فروغ کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، ڈی جی اسپورٹس پنجاب نے چیمپئنزٹرافی جیتنے پر سرفرازاحمد کو مبارکباد دی اور کہا کہ کامیابی سے دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہوا،انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی،ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان پر بھی قومی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ملاقات کے آخر میں ڈی جی اسپورٹس پنجاب نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کو سوینئربھی پیش کیا۔