کربر اور مگوروزا ناکام، کیرولین وزنائیکی ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں

282

ٹوکیو (جسارت نیوز) کیرولین وزنائیکی اور انستاسیا پولوچنکووا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ٹوکیو ٹو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں، اینجلیق کربر اور گربین مگوروزا سیمی فائنلز میں شکستوں کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔ جاپان میں ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے سیمی فائنلز میں ڈنمارک کی سٹار کھلاڑی اور سابق عالمی نمبر ایک کیرولین وزنائیکی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف اسپینش کھلاڑی گربین مگوروزا کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-0 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں رشین کھلاڑی انستاسیا پولو چنکووا نے جرمن کھلاڑی اینجلیق کربر کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-0، 6-7 اور 6-4 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔