کوئٹہ:جعلی شناختی کارڈزکیس ، 4 ملزمان کو 31 سال قید کی سزا

182

جعلی شناختی کارڈز کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اینٹی کرپشن کی عدالت نے نادرا کے 2 افسروں سمیت 4 ملزمان کو 31 سال قید کی سزا سنا دی ۔

کوئٹہ: اینٹی کرپشن کی عدالت نے جعلی شناختی کارڈز کے اجراء کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے انسداد رشوت ستانی کی عدالت نے نادرا کے 2 افسران سمیت 4 ملزمان کو 31 سال قید کی سزا سنا دی۔ ملزمان پر غیرملکیوں کو بڑی تعداد میں جعلی شناختی کارڈز جاری کرنے کا الزام تھا۔ ایف آئی اے نے 2 سال قبل ملزمان کو گرفتار کیا تھا ۔