محرم الحرام کے حوالے سے ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس آج لاہور میں ہوگا

161

اہور(نمائندہ جسارت)محرم الحرام کے حوالے سے ملی یکجہتی کونسل کا خصوصی اجلاس آج ہدایۃ الھادی کی میزبانی میں 2 بجے دن فاروق بینکویٹ ہال ان فٹری روڈ دھرم پورہ لاہور میں ہوگا ۔ اجلاس میں دیگر قائدین کے علاوہ سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ ، پیر ہارون گیلانی ، علامہ ثاقب اکبر ، نذیر احمد جنجوعہ اور سید لطیف الرحمن شاہ بھی شرکت کریں گے ۔ اجلاس کے بعد’’ پیغام امن کانفرنس‘‘ ہوگی ۔