چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے گورننگ بورڈ نے 2 ٹیسٹ کرکٹر بطور مشیر رکھنے کی اجازت دے دی ہے ۔ پاکستان سپرلیگ مئی میں ہونے کے امکانات ہیں ۔
لاہور: پی سی بی گورننگ بورڈ اجلاس کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریارخان کا کہنا تھا پاکستان آنے والی غیر ملکی ٹیموں میں کوئی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والی ٹیم شامل نہیں ۔ پاکستان سپرلیگ کے اگلے سال مئی میں ہونے کے امکانات ہیں اور اس کے لئے یو اے ای میں میدان ملنے کے امکانات ہیں۔
شہریار خان کا کہنا تھا گورننگ بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کا نیا فارمیٹ برقرار رکھا جائے گا ۔ سینٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ 2دن میں حل ہو جائےگا۔
بھارت سے کرکٹ سیریز کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا آج کے اجلاس میں بھارت سے کرکٹ سیریز پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ان کا کہنا تھا پاک بنگلادیش کرکٹ سیریز کے انعقاد کے لئے بنگلادیش کو سیکورٹی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا ۔
چئرمین پی سی بی کا کہنا تھا دورہ زمبابوے کے دوران سرفرازاحمد حج کی ادائیگی کیلئےسعودی عرب میں موجود ہوں گے ۔ زمبابوے اور پاکستان کے درمیان 3 ون ڈے، 2 ٹی 20 کی سیریز ہو گی، سیریز 27 ستمبر سے 5 اکتوبر تک زمبابوے میں ہو گی۔