اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف کو امریکی وزیرخارجہ کا ٹیلی فون

181

وزیراعظم نوازشریف سے امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور سانحہ اٹک پر افسوس کا اظہار کیا ۔

اسلام آباد: ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کا امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے ٹیلی فون کیا ہے ۔ دونوں رہنماؤں نے پاک امریکہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ ترجمان کے مطابق اس موقعے پر جان کیری نے سانحہ اٹک میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی ۔