ایم کیو ایم کے رہنما عبدالرشید گوڈیل کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹرجہانزیب مغل کا کہنا ہے رشید گوڈیل کی حالت بہتر ہے تاہم اگلے 48 گھنٹے بہت اہم ہیں ۔
لیاقت نیشنل اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ڈاکٹرجہانزیب مغل کا کہنا تھا رشید گوڈیل کی حالت ابھی تک اسٹیبل ہے تاہم ان کی زندگی کے لئے اگلے 48 گھنٹے بہت اہم ہیں ۔ ان کا کہنا تھا ایک ڈاکٹر ہونے کے ناطے جو کچھ ان سے ہو سکتا تھا انہوں نے کیا ہے ۔
ڈاکٹرجہانزیب کا کہنا تھا رشید گوڈیل کے چہرے اور گردن پر لگنےوالی گولیاں چیریت ہوئی نکل گئیں لیکن سینے کےسیدھی طرف لگنے والی گولی سے نقصان ہو سکتا ہے ۔ ڈاکٹرجہانزیب کا کہنا تھا دل کے عارضے کی وجہ سے پھیپھڑے میں لگنے والی گولی کو تاحال نہیں نکالا جا سکا ۔