مرد ووٹروں کی تعداد خواتین کے مقابلے میں 12.54 فیصد زیادہ

156

اسلام آباد (اے پی پی)ملک میں اس وقت رجسٹرڈ ووٹروں میں مرد ووٹروں کی تعداد خواتین کے مقابلے میں ایک کروڑ21 لاکھ72 ہزار914 زیادہ ہے جو 12.54 فیصد زائد بنتی ہے ۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ملک میں اس وقت کل ووٹروں کی تعداد 9 کروڑ70 لاکھ21 ہزار554 ہے جن میں مرد ووٹروں کی تعداد 5 کروڑ 45 لاکھ 96 ہزار 506 جبکہ خواتین ووٹروں کی تعداد4 کروڑ 24 لاکھ23 ہزار 592 ہے۔ صوبہ پنجاب میں کل مرد ووٹروں کی تعداد3 کروڑ 13 لاکھ 898 جبکہ خواتین ووٹروں کی تعداد 2 کروڑ 45 لاکھ18 ہزار732 ہے‘ خواتین کے مقابلے میں مرد ووٹروں کا تناسب 10.36 فیصد زیادہ ہے۔ سندھ میں مرد ووٹروں کی تعداد ایک کروڑ14 لاکھ44 ہزار825 جبکہ خواتین ووٹروں کی تعداد91 لاکھ99 ہزار405 ہے یہاں پر فرق10.87فیصد ہے‘ خیبر پختونخوا میں مرد ووٹروں کی تعداد 80 لاکھ7 ہزار100 جبکہ خواتین ووٹروں کی تعداد60 لاکھ 9 ہزار221 ہے یہاں پر خواتین کے مقابلے میں مردوں کے ووٹ14.25 فیصد زیادہ ہیں‘ بلوچستان میں مرد ووٹروں کی تعداد21 لاکھ 37 ہزار10 جبکہ خواتین ووٹروں کی تعداد15 لاکھ65 ہزار293 ہے‘ بلوچستان میں مردوں کے ووٹ خواتین کے مقابلے میں 15.44 فیصد زیادہ ہیں‘ فاٹا میں مرد ووٹروں کی کل تعداد13 لاکھ 32 ہزار 943 جبکہ خواتین ووٹروں کی تعداد 8 لاکھ 9 ہزار645 ہے، یہاں یہ فرق 24.42 فیصد بنتا ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت میں مرد ووٹروں کی تعداد 3 لاکھ73 ہزار730 جبکہ خواتین ووٹروں کی تعداد3 لاکھ21 ہزار296 ہے ‘ یہاں پر مردوں کے ووٹ عورتوں کے مقابلے میں 7.54 فیصد زیادہ ہیں۔