سوئٹزرلینڈ میں پاکستان مخالف مہم‘ بلوچستان بھر میں مظاہرے اور ریلیاں

169

کو ئٹہ (آئی این پی ) بلوچستان بھر میں سوئٹزر لینڈ میں پاکستان کے خلاف چلائی جانے والی اشتہاری مہم کے خلاف احتجاجی مظاہر ے کیے گئے اورر یلیاں نکالی گئیں جن میں مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین، بلوچ ،پشتون، دیگر قبائلی رہنماؤں اور کارکنوں، طلبہ اور مختلف شعبہ ہا ئے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نیشرکت کی ‘ مظاہرو ں میں جنیوا میں پاکستان کے خلاف اشتہاری مہم اور سوئس حکومت کی جانب سے اس کے خلاف کوئی اقدام نہ اٹھانے کی بھرپور مذمت کی گئی اور اس عزم کا اعادہ کیاگیا کہ بلوچستان کل بھی پاکستان کا حصہ تھا آج بھی ہے اور ہمیشہ رہے گا ‘بلوچ ہمیشہ سے پاکستان کے وفادار ہیں‘ بلوچستان کو کسی بیرونی سازش کا شکار نہیں ہونے دیں گے‘ آزادی کی تحریک بلوچستان میں نہیں بلکہ مقبوضہ کشمیر، حید رآباد دکن و دیگر بھارتی ریاستوں میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ، مستونگ، پشین، چمن، نصیرآباد، جعفرآباد، چاغی، خضدار، ڈیرہ مراد جمالی، سبی، کوہلو، دالبندین، ژوب ودیگر میں مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں جماعت الدعوۃ، پاکستان پیپلزپارٹی، جمعیت علما اسلام، پاکستان مسلم لیگ (ن)،انجمن تاجران ، طلبہ تنظیموں کے رہنماؤں نے احتجاجی ریلیوں، مظاہروں اور دھرنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔