میر نواز خان مروت کے انتقال پر حافظ نعیم و دیگر کا اظہار تعزیت

138

کراچی(اسٹاف رپورٹر )کراچی بار کے جنرل سیکرٹری میر خالد نواز مروت کے والد ،مسلم لیگ کے رہنما اورسابق وفاقی وزیر میر نواز خان مروت کے انتقال پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، نائب امرا مظفر احمد ہاشمی،برجیس احمد،ڈاکٹر اسامہ رضی، ڈاکٹرواسع شاکر ،مسلم پرویز ،محمد اسحاق خان ،محمد اسلام ،سیکرٹری کراچی عبد الوہاب ،ڈپٹی سیکرٹریز سیف الدین ایڈووکیٹ، راشد قریشی ،انجینئر عبد العزیز ،حافظ عبد الواحد شیخ ،سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری اور دیگر نے اظہار تعزیت کر تے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین وپسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔علاوہ ازیں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم نے اپنی تمام زندگی جمہوریت کے استحکام اور قانون کی مضبوطی کے لیے وقف کررکھی تھی،ملک کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔