کراچی کے نوجوان نشے کی لعنت میں مبتلا ہونے لگے 

113

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں نشے کی لعنت تیزی سے پھیلنے لگی، 15 سے 30 سال کی عمر کے افراد بالخصوص طالبعلم منشیات کی طرف تیزی سے راغب ہونے لگے، منشیات سے متاثرہ افراد کے لیے سرکاری سطح پر ایک بھی ری ہیبیلٹیشن سینٹر نہ بنایا جاسکا۔کراچی میں منشیات کی لعنت پر قابو نہ پایا جاسکا، اینٹی نارکوٹکس فورس حکام کے مطابق نشے کے عادی افراد میں 15 سے 30 سال کی عمر کے افراد کی ایک بڑی تعداد شامل ہے جبکہ گزشتہ ایک سال کے دوران نوجوان نسل بالخصوص طالبعلموں کی ایک بڑی تعداد منشیات کی طرف راغب ہوئی ہے۔ منشیات سے متاثرہ افراد میں متوسط اور غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد ۔شامل ہیں جو ہیروئن اور چرس جیسے کم قیمت نشے کی طرف زیادہ راغب ہورہے ہیں۔کراچی سمیت صوبے بھر میں سرکاری سطح پر کوئی بحالی مرکز اب تک قائم نہیں کیا جاسکا ہے جو ان افراد کو نشے کی لعنت سے چھٹکارا دلانے میں مدد دے سکے اور جو سینٹرز موجود ہیں وہ نجی اداروں کی جانب سے چلائے جارہے ہیں۔