صوبائی وزرا کانشتر پارک میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا دورہ 

197

کراچی(اسٹاف ر پورٹر) صوبائی وزیربرائے محنت ٹرانسپورٹ واطلاعات سیدناصر حسین شاہ ،وزیر بلدیات جام خان شورو نے ہفتے کو کراچی کی مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا،جن میں حسینیہ ارانیاں کھارا در بڑی امام بارگاہ خواجہ شیعہ اثناعشری جامع مسجد، نشترپارک اور نمائش چورنگی سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا بھی دورہ کیا۔صوبائی وزرائے نے نشتر پارک میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا دورہ کر کے حفاظتی انتظامات کے بارے میں معلومات لیں ۔ان کے ہمراہ ایم این اے شاہ جہاں بلوچ، ڈی ایم سی ساؤتھ کے چیئرمین ملک فیاض ، ایم ڈی واٹر بورڈ سید ہاشم رضا زیدی اور واٹر بورڈ ، ڈی ایم سی کے افسران بھی تھے۔صوبائی وزیر اطلا عات سید ناصر حسین شاہ اور بلدیات جام خان شورو نے مختلف امام بارگاہوں کے دورے کے دوران سہولیات اور انتظامات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ سید شبیر رضا، سید علی اکبر اور نشتر پارک میں مجلس میں بھی شرکت کی۔



وہاں پر علامہ شہنشاہ نقوی سے بھی خصوصی ملاقات کی اور محرم الحرام کے دوران انتظامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔صوبائی وزراسید ناصر شاہ اور جام خان شورو نے ایم ڈی واٹر بورڈ سید ہاشم رضا زیدی کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران پانی کی کمی کا مسئلہ حل کیا جائے اور لیاری کے لیے خصوصی طورپر میرا ناکہ ، ٹینری پمپ اور چاکیواڑہ کے مقاما ت پر تین جنریٹرز کی فراہمی کی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر حسیب حسن اور دیگر مقامی رہنما موجود تھے۔ بعد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ اور وزیر بلدیات جام خان شورو نے کہا کہ حکومت سندھ نے محرم الحرام میں سخت حفاظتی اقدامات کیے ہیں اور تمام مجالس و جلوسوں کو مکمل فل پروف سیکورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے تمام زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے واک تھرو گیٹ اور پولیس اور رینجرز کی خدمات بھی اس سلسلے میں متعین کی گئی ہیں اور میئر کراچی شہریوں کے ساتھ مل کر مسائل کی نشاندہی کریں ہم مل کر حل کریں گے۔