نواز شریف کے بغیرشہبا زصفر ہیں ‘چودھری شجاعت

204

لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نوازشریف کے بغیر شہبازشریف صفر ہیں، نوازشریف کو عدالتوں نے نااہل قرار دے دیا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعیت علما پاکستان کے وفدسے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سربراہ جے یو پی علامہ قاری محمد زوار کی قیادت میں وفد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔اس موقع پر چودھری شجاعت نے وفد سے گفتگو رتے ہوئے کہا کہ اکثر لیڈر قوم کوگمراہ کررہے ہیں، تمام محب وطن جماعتوں اور افراد کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا میرا مشن اور وقت کی ضرورت ہے۔اس موقع پر جمعیت علما
پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ چودھری شجاعت نے محب وطن افراد کو اکٹھا کرنے کا جو سلسلہ شروع کیا ہے اس میں ہم ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور اس کی اتحادی جماعتیں ملکی اداروں پر حملہ آور ہیں۔