شہباز شریف سے سعد رفیق سمیت اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات

183

لاہور (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لندن جانے سے قبل وزیر ریلوے سعد رفیق سمیت بہاولپور ڈویژن کے اراکین اسمبلی سے ملاقات کی۔ملاقات میں انہوں نے ہدایت کی کہ اداروں سے ٹکراؤ اور محاذ آرائی کی سیاست کرنی ہے اورنہ ہی کسی ادارے کے خلاف ڈائریکٹ یا ان ڈائریکٹ بیان بازی کرنی ہے کیونکہ اس سے پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ شریف خاندان میں اختلافات کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں کو مسترد کرتا ہوں، غلط فہمیاں
پیداکرنے والے جان لیں کہ نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہوں ۔ شہباز شریف نے کہا کہ بھائی کے ساتھ ہمیشہ مخلص اور وفادار تھا اور رہوں گا ۔وہ مستعفی جج مصطفیٰ رمدے کے ساتھ لندن روانہ ہو گئے ہیں جہاں پر وزیر اعظم شاہد خاقان بھی موجود ہیں ۔ شریف خاندان کے قریبی ذرائع کے مطابق شہباز شریف سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کا اہم پیغام آج نواز شریف کے ساتھ ملاقات میں دیں گے۔ ملاقات میں نواز شریف کو اپنے موقف سے بھی آگاہ کریں گے ۔