سرجانی ٹاون میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر پولیس خاموش تماشائی

157

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سرجانی ٹاؤن میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر پولیس نے پر اسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاون تھانے کی حدود بابا موڑ سریا فیکٹری والے روڈ پر رات گئے موٹر سائیکل پر سوار بلوچ نوجوان دہشت کی علامت بن گئے ،شہریوں کو کہنا ہے کہ 2بلوچ لڑکے 125موٹر سائیکل پر رات بھر اس سڑک پر مٹر گشت کرتے ہیں اور جیسے ہی کو ئی شہری غلطی سے اس سٹرک پر جاتاہے تو موٹر سائیکل سواربلوچ لڑکے اسلحے کے زور پر شہری کو لوٹ کر فرار ہوجاتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں جب متعلقہ تھانہ سرجانی ٹاؤن میں شکایت درج کرائی جاتی ہے تو وہ تھانے کی حدود کا کہہ کر شہری کو منگھوپیر تھانے کا راستہ بتا تے ہیں جبکہ منگھوپیر اور سرجانی ٹاؤن تھانے نے مذکورہ سٹرک پر ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں پرپراسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے ، شہر یوں نے وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ سے اپیل کی ہے کہ وہ کراچی کے شہریوں کو اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں سے نجات دلائیں ۔