ضلع وسطی میں میانمرکے مظلوموں کے لیے عطیات جمع 

118

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع وسطی کے تحت مظلوم روہنگیا مسلمانوں کی امداد کے لیے مختلف مقامات پر دو روزہ کیمپس لگائے گئے ہیں یہ کیمپس حیدری مارکیٹ نارتھ ناظم آباد، سپر مارکیٹ لیاقت آباد، گولیمار چورنگی ناظم آباد، عرشی چوک گلشن معمار، سیکٹر 50 تیئسر ٹاؤن گلشن معمار، سندھ ہوٹل نارتھ کراچی، یوپی موڑ نارتھ میں لگائے گئے ہیں۔ جس میں عوام نے بھر پور تعاون کر تے ہوئے فنڈ میں نقد عطیات جمع کرائے۔ جماعت اسلامی ضلع وسطی کے امیر منعم ظفر خان، سیکرٹری جنرل محمد یوسف اور دیگر ذمے داراران نے کیمپس کے دورے بھی کیے۔