حافظ نعیم الرحمن آج بن قاسم میں استقبالیے سے خطاب کریں گے

111

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے تحت آج بروز اتوار صبح 11بجے گریس گارڈن کورنگی نمبر ڈھائی میں عید الاضحی میں کام کرنے والے کارکنان کے اعزاز میں پرتپاک استقبالیہ دیا جائے گا۔ استقبالیہ سے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن، امیر جماعت اسلامی ضلع بن قاسم عبد الجمیل خان، سیکرٹری مرزا فرحان بیگ ودیگر ذمے داران خطاب کریں گے۔