وارشک میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو گرفتار کر کے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا ۔
ترجمان ایف سی کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے وارشک میں فرنٹیئرکور کے جوانوں نے کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ۔ ترجمان کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے 8 راکٹ ، 8 دیسی ساختہ بم اور 5 دستی بم برآمد ہوئے ہیں ۔ ترجمان ایف سی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔