کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ ، 1 شہری شہید ، 4 زخمی

172

بھارتی فوج کی طرف سے کنٹرول لائن پر وقفے وقفے سے جاری فائرنگ سے ایک شہری شہید جبکہ چار زخمی ہو گئے ۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے نکیال ، جندروٹ اور کریلا سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے سہہ پہر سے وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نکیال سیکٹر کی سرحدی آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے جس کی وجہ ایک شہری شہید جبکہ چار زخمی ہو گئے ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس کا پاک فوج کی جانب سے موثر جواب دیا جا رہا ہے ۔