نوجوانوں پر نظر رکھیں

160

پچھلے دنوں آسمانی بجلیاں خوب چمکیں، بادلوں کی کڑک سے دل دہل رہے تھے، آندھیاں اتنی کہ اوسان خطا ہورہے تھے، بارشیں اس قدر کہ طوفان بن گئیں، یہ سب بے حیائی عام ہونے کی وجہ سے آرہے ہیں، نوجوان گروپ بنالیتے ہیں جس میں لڑکا لڑکی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے رہتے ہیں، اس میں محرم نا محرم کی تمیز کھو رہے ہیں، ہر چیز نیٹ پر کھلی اور واضح نظر آرہی ہے جن باتوں کی طرف مومن مسلمان نظر اُٹھا کر بھی دیکھنا گناہ کبیرہ جانتا ہے جدیدیت میں دین اسلام کو پہلے مدنظر رکھتا ہے اس میں ہم سب مسلمانوں کی بقا و سلامتی چھپی ہے۔
والدین، استاد، گھر کے بڑوں سے ہمدردانہ درخواست ہے ان نوجوانوں پر گہری نظر رکھیں، کھلی چھوٹ نہ دیں کیوں کہ اللہ تعالیٰ سب سے پہلے ہم بڑوں سے پوچھے گا، انہیں تلقین کرتے رہیں، پیار سے محبت سے کہ اسلام ہمیں بے حیائی کی باتوں سے روکتا ہے ہم مسلمان اور غیر مذہب میں فرق کھو رہے ہیں بے حیائی باتوں سے خدا ناراض ہو جاتا ہے۔ آسمان، زمین کانپ جاتے ہیں پھر ہم انسانوں کی کیا اوقات ہے ان کے بیچ۔
سائرہ بانو، کورنگی شرقی