روہنگیا مسلمانوں کی مدد کی جائے

166

مسلمانوں کی نسل کشی ہورہی ہے، زندہ جلایا جارہا ہے، خواتین کی عصمت دری ہورہی ہے، ہماری حکومت خاموش کیوں ہے۔ برما کا سفارت خانہ بند کیا جائے اور مظلوم مسلمانوں کی ہر طرح سے مدد کی جائے جو بیچارے کسی طرح سے بچ کر بنگلا دیش پہنچ گئے ہیں ان کی مالی امداد کی جائے، بے گھر ہیں، بے سرو سامان ہیں ان کی ہر ممکن مدد کی جائے، مسلمان تو آپس میں بھائی بھائی ہیں خدارا ان کی تکلیف کو سمجھا جائے اس برے وقت میں ان کو اکیلا نہ چھوڑا جائے۔ اگر اب خاموش بیٹھے رہے تو کل آپ کی باری بھی آسکتی ہے اس لیے ہر ممکن طریقے سے اس ظلم کو روکا جائے اور روہنگیا مسلمانوں کو جینے کا حق دیا جائے۔
عابدہ نازلی، نارتھ ناظم آباد