بارش کا پانی تاحال سڑکوں پر جمع ہے

246

کراچی کے تمام علاقوں خصوصاً ڈیفنس ویو کے سیوریج نظام اور صفائی کی طرف دلانا چاہتے ہیں، بارش کو تھمے کافی دن ہوگئے ہیں لیکن کراچی کے بیش تر علاقوں، سڑکوں اور ڈیفنس ویو کی سروس روڈ ابھی تک پانی سے بھری ہوئیں ہیں، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے، جگہ جگہ کچرا پھیلا ہے اس سے تعفن پھیل رہا ہے۔ مکھی اور مچھروں کی بہتات ہوگئی جس نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ سندھ حکومت اور بلدیاتی نمائندوں کے پانی نکالنے اور صفائی کے تمام دعوے غلط ثابت ہوئے ہیں، اس لیے ہم سندھ حکومت اور تمام بلدیاتی نمائندوں سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ اس سیوریج کے نظام، گندے پانی اور صفائی و ستھرائی کے لیے ایمرجنسی نافذ کی جائے اور ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے، مچھروں اور مکھیوں کے لیے جراثیم کش اسپرے کروائے جائیں اور الیکٹرک کے نظام کو بھی بہتر بنایا جائے۔
تنویر فاطمہ، ڈیفنس ویو فیزII