لاہور(نیوزرپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبے بھر میں ٹماٹر سمیت سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا ہے اور انہوں نے صوبائی کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول کمیٹی کو ہدایات دیں کہ وہ عوام کو مناسب قیمتوں پر ٹماٹر سمیت سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیں وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر میں قائم پرائس کنٹرول مجسٹریٹ قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوروں،ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے ۔