آئی جی پنجاب کے 2 ڈی پی اوز کے تبادلےمنسوخ کر کے نئی تعیناتیوں کے احکامات

118

لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل کپٹن (ر) عارف نواز نے 2 ڈی پی اوز کے تبادلے منسوخ کر کے نئی تعیناتیوں کے احکاما جاری کر دیے۔ ڈی پی او اٹک اور خانیوال کی تعیناتی کے نئے احکامات جاری کر دیے گئے۔ جس کے مطابق ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت کو ڈی پی او خانیوال اور ڈی پی او خانیوال جہانزیب نذیر خان کو گجرات میں تعینات کر دیا۔ واضح رہے کہ قبل ازیں زاہد نوازمروت کو ڈی او گجرات تعینات کیا گیا تھا۔
کاہنہ، ٹریکٹر ٹرالی موٹرسائیکل چڑھدوڑی، خاتوں جاں بحق، ایک شخص زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ کاہنہ میں تیز رفتارٹریکٹر ٹرالی موٹرسائیکل پر چڑھ ڈوری جس کے باعث موٹر سائیکل پر سوار خاتون جاں بحق ہو گئی جبکہ موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیابتایاگیا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار خاتون اور ایک شخص اپنے گھر کی جانب جا رہے تھے کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی موٹر سائیکل پر چڑھ ڈوری جس کے باعث خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہوگیا مشتعل لواحقین نے ٹریکٹر ٹرالی کو نذرآتش کر دیا جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیورموقع سے فرارہوگیا پولیس نے ڈرائیور کی تلاش کیلیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں جبکہ ڈرائیور کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیاگیا ہے۔