لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قتل عام میں شہباز شریف ، رانا ثناء اللہ و دیگر افراد ملوث ہیں ،3سالوں سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ نے دبا رکھی تھی ،انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ میں اصل قاتل بے نقاب ہو چکے ہے ، شہدا کے ورثا کو جلد انصاف ملے گا ،لاہور ہائیکورٹ کے تاریخی فیصلے کے بعد شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ اپنے عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہے ، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، گارڈ فادر 2اور انکے حواری اللہ کی پکڑ میں آ چکے ہیں جنہوں نے اقتدار کے نشے میں دھت ہو کر 14افراد کو قتل اور 90سے زائد افراد کو گولیوں سے چھلنی کر دیا تھا ،پاناماکے بعد سانحہ ماڈل ٹاؤن کا کیس حکمرانوں کے گلے کا پھند ا ثابت ہوگا اب انکا بچنا نا ممکن ہو چکا ہے ، انہوں نے کہا کہ جلد ظالم اپنے انجام کو پہنچیں گے جس کا قوم شدت سے انتظار کر رہی ہے۔