پنجاب بھر میں فوڈ پوائنٹس کو لائسنس جا ری کرنیکا فیصل

142

لاہور(نیوز رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور کے بعد تمام اضلاع میں فوڈ پوائنٹس کے لائسنس بنانے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور اورگوجرانوالہ پائلٹ پروجیکٹ کے بعد اتھارٹی کی جانب سے پنجاب بھر کے 36اضلاع میں فوڈ پوائنٹس کے لائسنس بنائے جائینگے اور تمام ریکارڈ مرتب کیا جائیگا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لائسنسنگ اینڈ ریسورسز شاہد عنایت ملک نے بتایا کہ ملاوٹ مافیا کو کنٹرول کرنے اور عوام کو صحت مند خوراک کی فراہمی تب تک ممکن نہیں جب تک فوڈ انڈسٹری کو قانونی دائرہ کار میں نہیں لایا جاتا۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی لاہور ، فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان اور گوجرانوالہ میں 25ہزارسے زائد فوڈ پوائنٹس کو لائسنس جاری کر چکی ہے ،باقی اضلاع میں روزانہ کی بنیاد پر ٹیمیں فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ اور لائسنس جاری کریں گی۔