پا کستان اس وقت شدید سیاسی بحرانوں سے دو چار ہے

164

لاہور (خصوصی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعجاز احمد چودھری نے کہا ہے کہ پا کستان اس وقت شدید سیاسی بحرانوں سے دو چار ہے ان بحرانوں سے نکالنے کے لیے نئی قیادت سامنے آنی چاہیے ، پاکستان میں نئے انتخابات کروا دینے چاہیے ، شریف حکمران خاندان نے پاکستان کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ، موجودہ نا اہل حکومت داخلی اور خارجی محاذ پر مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ، حکومت نے نواز شریف کے حق میں کرائے جانے والی ترامیم کو پی ٹی آئی مسترد کرتی ہے ، پوری دنیا میں بجلی سستی ہو رہی ہے لیکن بے حس حکمران بجلی مہنگی کر کے 200ارب روپے کا اضافی بوجھ غریب عوام پر ڈال رہے ہیں ، این اے 120 کی انتخابی مہم میں کام کرنے والے این اے 127کے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں شریف برادران شکنجے میں پھنس چکے ہے ان کا بچنا نا ممکن ہے ، حکمران خاندان حقیقی احتساب کے لیے تیار ہو جائیں ، این اے 120کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ضمنی الیکشن میں حکومتی اوچھے ہتھکنڈوں کا بھرپور مقابلہ کیا ،ہمارے حوصلے بلند ہے ، میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے این اے 120کے انتخابات میں دن رات کام کیا، انہوں نے کہا کہ(ن) لیگ مافیا کا روپ دھار چکی ہے ،الیکشن کمیشن اپنے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد نہیں کروا سکتا ، الیکشن میں سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا گیا ، پی ٹی آئی کو پہلے سے زیادہ اور (ن) لیگ کو کم ووٹ ملے ہے ،(ن) لیگ ہمیشہ ووٹ کا حق چھین کر اقتدار میں آئی ہے حکومت کے بغیر (ن) لیگ ایک سیٹ بھی نہیں جیت سکتی ،پاناما اور سانحہ ماڈل ٹاؤن نے شریف برادران کے اصلیت قوم کے سامنے عیاں کر دی ہے ، حکمران خاندان جان بوجھ کر عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے ۔