این اے 120میں بدترین شکست کے ذمے دار زرداری ہیں،اعتزاز احسن

265

اسلام آباد/لندن (آن لائن+مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ این اے 120 میں بدترین شکست کے ذمے دار آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنماکیپٹن(ر) صفدرکہتے ہیں کہ این اے 20پرلیگی کارکنوں کے اغوا کے شواہد موجود ہیں۔ اتوار کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ پی پی کی مقبولیت میں کمی کا
بڑا سبب اور بڑی غلطی یہ ہے کہ پی پی کی سندھ حکومت کی کارکردگی اچھی نہیں ہے ،



انہوں این اے 120 میں بدترین شکست کا ذمے دار آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو قرار دیتے ہوے مزید کہا کہ این اے 120 میں پیپلزپارٹی کا صرف 1414 ووٹ لینا افسوسناک ہے۔ دوسری جانب لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے راہنما کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ این اے 120 میں لیگی کارکنوں کے اغوا کے شواہد موجود ہیں‘ اغوا میں استعمال ہونے والی گاڑی کے نمبربھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے ہمیشہ کی طرح سرخرو ہوں گے۔