منفی سیاست نے ملک کو تباہ کیا، وزیراعلیٰ بلوچستان

187

کوئٹہ (صباح نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے کہا ہے کہ مثبت سیاست کریں، منفی سیاست سے گریز کریں، منفی سیاست نے ملک کو تباہ کیا۔کوئٹہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ہے، تعلیم کے شعبے کو سیاست کی نذر نہیں ہونے دیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے،



ہمیں وسائل بلوچستان کے عوام کے لیے استعمال کرنے چاہییں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ لاہور اسلام آبادسے اچھے موٹرویز بلوچستان میں بنا سکتے ہیں، ہمارے پاس گیس، تیل اور معدنیات ہیں۔ انہوں
نے نوجوانوں پر زور دیا کہ اپنی تمام توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں اس لیے کے نوجوان نسل نے پاکستان اور بلوچستان کی باگ ڈور سنبھالنی ہے ،پرامن اور پڑھا لکھا بلوچستان ہمارا وژن ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بلوچستان میں امن بحال ہو چکا ہے،بلوچستان معدنیات سے مالا مال ہے جبکہ ہر شعبے میں جدت اور ترقی لا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2013 ء اور آج کے بلوچستان میں بہت فرق ہے۔