کراچی:استعفوں کا مقصد ذاتی مفاد کا حصول نہیں،رابطہ کمیٹی

202

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے اگر کارکنوں کی گرفتاریاں بند نہ ہوئیں تو استعفے واپس نہیں لیں گے ۔ حکومتی سرپرستی میں لیاری ، ملیر ، شاہ فیصل اور دیگر علاقوں میں مورچہ بندی کی جا رہی ہے ۔ کل رشید گوڈیل اور ایک کارکن کو گولیاں کا نشانہ بنایا گیا ۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا استعفوں کا مقصد ذاتی مفاد کا حصول نہیں ۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا آپریشن کی آڑمیں ایم کیو ایم کارکنوں کی گرفتاری معمول بنالی گئی ہے۔ دہشتگردوں کے بجائے ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔

رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا استعفوں کے باوجود ایم کیوایم پر مظاہم جاری ہیں ، اورنگی ٹاؤن اور علی گڑھ سیکٹر میں دہشتگرد سرعام گھومتے پھرتے ہیں ۔ پچھلے دو سالوں سے اورنگی ٹاؤن اور علی گڑھ سیکٹر میں متحدہ کے کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ دہشتگردوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ۔

رابطہ کمیٹی کے رکن محمد حسین کا کہنا تھا کراچی میں مصنوعی امن قائم ہواہےاوربڑےبڑےدہشتگردوں کومحفوظ راستہ دیاگیا، کراچی میں جرائم کی شرح میں کمی کے دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں۔ محمد حسین کا کہنا تھا کسی بھی سطح پرایم کیوایم کی آواز نہیں سنی جارہی، حکومتی سرپرستی میں لیاری، ملیر، شاہ فیصل اور دیگرعلاقوں میں مورچہ بندی کی جا رہی ہے ۔