آئی سی سی نے محمد آصف اور سلمان بٹ کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی

248

آئی سی سی نے پاکستانی کرکٹر سلمان بٹ اور محمد آصف سے یکم ستمبر سے پابندی اٹھانے کا اعلان کردیا ۔ اعلان کے مطابق دونوں کھلاڑی 2 ستمبر سے قومی اور بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوں گے ۔

دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سپاٹ فکسنگ میں ملوث پاکستانی کرکٹر سلمان بٹ اور محمد آصف پر یکم ستمبر سے کرکٹ کھیلنے پر پابندی اٹھانے کا اعلان کردیا ۔ آئی سی سی کے اعلان کے مطابق محمد آصف اور سلمان بٹ 2 ستمبر سے قومی اور بین الاقوامی کرکٹ کھیل سکیں گے ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے جوے کا الزام ثابت ہونے پر محمد آصف پر 7 سال کے لئے جبکہ سلمان بٹ پر 10 کے لئے کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کی تھی ۔ آئی سی سی نے دونوں کھلاڑیوں پر 5 فروری 2011 کو پابندی عائد کی تھی ۔ آئی سی سی حکام کا کہنا ہے اینٹی کرپشن یونٹ دونوں کھلاڑیوں پر نظر رکھے گا ۔