نئی دہلی:پاکستان بھارت سے بہتر تعلقات چاہتاہے،عبدالباسط خان

202

پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم تنازع ہے ۔

نئی دہلی میں انڈین اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط خان کا کہنا تھا پاکستان بھارت کے ساتھ بہترین تعلقات چاہتا ہے ۔ نئی دہلی میں حریت رہنماؤں سے ملاقاتیں ہو رہی ہیں یہ کسی ڈھکی چھپی ہیں اور یہ معمول کی ملاقاتیں ہیں ۔ عبدالباسط کا کہنا تھا پاکستان حریت کانفرنس کو مقبوضہ کشمیر کی واحد نمائندہ جماعت سمجھتا ہے ۔

دہشتگردی کے حوالے سےکئے گئے سوال کے جواب میں عبدالباسط کا کہنا تھا سب سے زیادہ جو ملک اس وقت دنیا دہشتگردی سے متاثر ہے وہ پاکستان ہے اس لئے یہ کہنا ہے کہ پاکستان دہشتگردوں کو سہولتیں فراہم کرتا ہے انتہائی غلط الزام ہے ۔ اور ہم اس الزام سے بری الذمہ ہیں ۔ عبدالباسط خان کہنا تھا دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بات چیت سے ہمیں کوئی روک نہیں سکتا۔