وزیراعظم کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ رہے ہیں

168

وزیراعظم کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے ۔ دورے کے دوران وزیراعظم اپیکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے ۔

وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ رہے ہیں ۔ دورے کے دوران وزیراعظم گورنر ہاؤس میں اپیکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ، گورنرعشرت العباد ، آئی جی سندھ ، ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر ، کورکمانڈر کراچی سمیت اعلیٰ سول اور فوجی حکام شرکت کریں گے ۔ اجلاس میں وزیراعظم کو امن و امان اور کراچی آپریشن کے حوالے سے رپورٹ پر بریفنگ دی جائے گی ۔ وزیراعظم نواز شریف دورے کے دوران چشمہ تھری نیوکلیئر پاور پلانٹ کا افتتاح بھی کریں گے ۔