ایف سی نے ضلع بولان کے علاقے سے زمین میں چھپائے گئے اسلحے اور بارود کی بڑی کھیپ کو برآمد کر لیا ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے ضلع بولان کے علاقے میں ایف سی نے کارروائی کرتے زمین میں چھپائے گئے اسلحے اور گولہ بارود کی بڑی کھیپ کو برآمد کر لیا ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ایف سی نے کارروائی خفیہ اطلاع پر کی ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے میں خودکش جیکٹ بھی تھی ۔ بعدازاں بی ڈی ایس نے بارودی مواد اور جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا ۔