حارث سہیل کے ڈبیو ٹیسٹ میں شاندار 76 رنز

312

Parvez-Qaiserسری لنکا کے خلاف ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستان کے حارث سہیل نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے161 گیندوں پر7 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے76 رنز بنائے۔ انکی اس شاندار اننگ کی بدولت پاکستان سری لنکا کے خلاف3 رنز کی سبقت لینے میں کامیاب ہوا۔ البتہ آخری روز 21رنز سے قومی کرکٹ ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
سری لنکا نے پہلے بازی کرتے ہوئے154.5 اوور میں419 رنز بنائے تھے۔ پاکستان کے8 کھلاڑی 340 رنزپر آوٹ ہوگئے تھے تو ایسا لگ رہا تھا کہ سری لنکاکے پاکستان کے خلاف سبقت لینے میں کامیاب ہوجائے گی مگر حارث سہیل نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے161 گیندوں پر7 چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے76 رنز بنائے جسکی بدولت پاکستان سری لنکا کے خلاف 3 رنز کی سبقت لینے میں کامیاب ہوا۔
پاکستان کیلئے ابھی تک36 کھلاڑیوں نے پہلے ٹیسٹ میں 50رنزسے بڑی اننگ کھیلی ہے جس میں سے 11 بلے باز سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔پہلے ٹیسٹمیں پاکستان کیلئے سب سے بڑی اننگ کھیلنے والے بلے باز یاسر حمید ہیں انہوں نے کراچی میں 2003 میں کھیلے گئے میچ میں313 منٹ میں253 گیندوں پر25 چوکوں کی مدد سے170 رنزبنائے تھے۔اس میچ کی دوسری اننگ میں انہوں نے229 منٹ میں161 گیندوں پر15 چوکوں کی مدد سے105 رنز بنائے تھے۔



اسطرح وہ پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ ان سے پہلے پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے والے واحد کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے لارنس رو تھے جنہوں نیوزی لینڈ کے خلاف کنگسٹن میں1971-72 میں دونوں اننگز میں سنچریاں اسکور کی تھیں۔ انہوں نے پہلی اننگ میں214 اور دوسری میں آؤٹ ہوئے بغیر 100 رنز بنائے تھے۔
متحدہ عرب امارات میں ٹیسٹکرکٹ کی شروعات کرتے ہوئے سب سے بڑا اسکورحارث سہیل نے بنایا ہے اس سے قبل اس سرزمین پر پہلے ٹیسٹ میں سب سے بڑا اسکور کرنے کاریکارڈشان مسعود کے پاس تھا جنہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف ابوظبی میں2013-14 میں191 منٹ میں140 گیندوں پر8چوکوں کی مدد سے75 رنز بنائے تھے۔ پاکستان کیلئے پہلا ٹیسٹ متحدہ عرب امارات میں کھیلتے ہوئے ابھی تک5 کھلاڑی 50رنز سے بڑی اننگ کھیلنے میں کامیاب رہے ہیں۔
حارث سہیل نے پاکستان کیلئے22 ایک روزہ بین الاقوامی میچ اور4 ٹونٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلنے کے بعد پاکستان کیلئے پہلا ٹیسٹ کھیلا ہے۔وہ پاکستان کیلئے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے229 ویں کھلاڑی بنے۔وہ بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے کے علاوہ بائیں ہاتھ کے ا سپن بولر بھی ہیں۔