بھارتی معیشت کو سنجیدہ چیلنجز کا سامنا،اقتصادی ترقی کی بحالی کے مطالبات

349

نئی دہلی (اے پی پی) بھارت میں ایوان صنعت و تجارت کی فیڈریشن نے مرکزی بینک سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں اقتصادی ترقی کی بحالی کے لیے شرح سود میں مزید کمی کی جائے۔بھارتی ذرائع کے مطابق فیڈریشن کی جانب سے مطالبہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب چار اکتوبر کو مرکزی بینک کا مالیاتی پالیسی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہونے جا رہا ہے۔ بھارت میں اسقاط زر اور مصنوعات و خدمات سے متعلق ٹیکس اصلاحات کے تناظر میں بھارتی معیشت کو سنجیدہ چیلنجز کا سامنا ہے اور کاروباری اداروں کی جانب سے اقتصادی ترقی کی بحالی کے مطالبات کیے جا رہے ہیں۔ فیڈریشن کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ حکومت مالیاتی خسارے کو توسیع دے جس کے تحت بنیادی تنصیبات مثلاً شاہراہوں ، توانائی ، ریلوے اور بندرگاہ جیسے منصوبہ جات میں سرمایہ لگایا جا سکتا ہے۔ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق بھارت میں کمزور سرمایہ کاری طلب بھی ایک بڑا ساختی چیلنج ہے جبکہ درآمدات اور کریڈٹ گروتھ بھی نچلی سطح پر ہیں۔