***۔۔۔۔۔۔گوادر ۔۔۔۔۔۔***

225

گوادر(نمائندہ جسارت)دی انسٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹیوڈیو اسلام آباد (ISSI)کے غیرملکی سات رکنی میڈیا کے نما ٰئندوں کی گوادر آمد،چیرمین گوادر پورٹ اتھارٹی میر دوستین خان جمالدینی سے ان کے آفس میں ملاقات وبریفنگ ۔ 7رکنی غیرملکی صحافیوں جن میں وائس آف امر یکہ کے ایاز گل ،بی بی سی کے سکندر کرمانی اور مدثر حسین اورPhilip Martin John Palmera ،فلیس پریس ایجنٹرڈی پی اے کے Ms Christine ، ہرینسٹین ایجنسی پریس کے Ms Amelie Marie Herenstein اور ریوٹر کے Mr. Drazen Jorgicنے گوادر اور گوادر پورٹ کا دورہ کیا ۔دورے کے دوران انہوں نے چیرمین گوادر پورٹ اتھارٹی میردوستین خان جمالدینی سے ان کے آفس میں ملاقات کی، ملاقات میں چیرمین جی پی اے نے گوادر پورٹ میں جاری ترقیاتی کاموں اور گوادر پورٹ ماسٹر پلان کے بارے میں انھیں تفصیلی بریفنگ دی ۔چیرمین جی پی اے نے انھیں چائنا پاکستان اکنامک کوری ڈور کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔ غیرملکی میڈیا کے نما ٰئندوں کو گوادر پورٹ کے سائیٹ کا دورہ کرایا جبکہ چیرمین گوادر پورٹ اتھارٹی میر دوستین خان جمالدینی نے غیرملکی میڈیا نمایندوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا



**گوادر کے مقامی لوگوں کیلیے لوکل سرٹیفیکٹ بنانا جوے شیر لانے کا مانند ہے ۔شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ،ڈپٹی کمشنر گوادر اور عوامی نمائندے شہروں کو لوکل سرٹیفیکٹ بنانے کی عزاب سے نجات دلائیں ۔ان خیالات کا اظہار نیوٹاون ہاوٗسنگ اسکیم گوادر کے رہائشی متعبر شخصیت جاوید ظفر نے اپنے بیان میں کیا ،انہوں نے کہا کہ گوادر میں شہروں کیلیے لوکل سرٹیفیکٹ کا اجرا ایک عزاب بن گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے تمام ضروری دستاویزات مکمل کرتے ہیں اپنے والدین کے شناختی کارڈ کاپی اور لوکل سرٹیفیکٹ کی کاپی بھی منسلک کرتے ہیں جبکہ تمام متعلقہ اداروں اور عوامی نمائندوں سے تصدیق بھی کیا جاتا ہے لیکن ان تمام کے باوجود اسٹنٹ کمشنر گوادر متعلقہ فرد سے انکی والد یا والدہ کی اُس کے سامنے حاضری کو ضروری قرار دیتے ہیں ۔جس سے شہری تنگ و پریشان ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ والد کی غیر موجودگی کی صورت میں والدہ کی موجودگی اور حاضری کو لازم قراردیا گیاہے ۔جو کہ کوئی بھی شریف گھرانے کا کوئی بھی خاتون پیش نہیں ہوسکتی ۔انہوں نے عوامی نمائندوں اور ڈپٹی کمشنر گوادر کو اس بارے میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا



** پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کا ہنگامی اجلاس۔تنظیمی امور و پارٹی فعالیت کے حوالے سے بات چیت۔شہدائے کارساز کے برسی کے حوالے سے گوادر میں جلسے کی تیاری کا جائزہ۔ تفصیلات کے مطابق پی وائی او ضلع گوادر کا ہنگامی اجلاس زیرصدارت نومنتخب صدر میرعامرکلمتی منعقد ہوا جس کی کاروائی پی وائی او کے نومنتخب جنرل سیکریٹری ارمان اکبر نے چلائی ۔اجلاس میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کو گوادر میں فعال و متحرک بنانے کے حوالے بات چیت ہوئی اور 18اکتوبر کو ہونے والے یوم شہدائے کارساز کے جلسے کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت کی گئی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے نومنتخب صدر میرعامرکلمتی اور نومنتخب جنرل سیکریٹری ارمان اکبر کا کہنا تھا کہ پی وائی او پاکستان کے نوجوانوں کا ترجمان ہے پاکستان بھر میں پی وائی او کو فعال و متحرک بنا نے میں کارکنوں کی کوششیں قابل تعریف ہیں انہوں نے کہا ہیکہ کہ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کو گوادر میں فعال و متحرک بنائیں گے اور نوجوانوں کی حقوق و تعلیمی مسائل پر جدوجہد جاری رکھیں گے۔اجلاس میں محمد سعید،عدنان اکبر، حامدعلی، یونس رضا،کامران نور،مراد حاحل،فیصل یار محمدزاہد خدابخش،اسماعیل بلوچ ،نظرمحمد ودیگر شریک تھے۔ دریں اثنا پرویز بلوچ نے اپنے ساتھیوں سمیت پیپلز یوتھ آرگنائزیشن میں شمولیت کا اعلان کیا



** پاکستان تحریک انصاف میرپورخاص ڈویژن کا ایک اجلاس نائب صدر حمید راجپوت کی صدارت میں انکی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں اعجاز رندھاوا، عزیز لغاری، عبدالرزاق سومرو، کامران میمن، کنول اعجاز رندھاوا، نور محمد سیال، آفتاب شاہ عمران شاہ ، شفیع ملک، اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

** ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن میرپورخاص کے عہدیدار راؤ فیصل ایڈوکیٹ ، احمد ناصر قائمخانی ایڈوکیٹ ،محمد ذیشان قادری ایڈوکیٹ ،جمعیت علمائے پاکستان کے صوبائی رہنماء محمد عثمان عامر عباسی ،سنی تحریک کے صوبائی رہنماء مولانا محمد التماس صابر ،ضلعی کنوینر محمد علی چشتی اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے حیدرآباد روڈ پر زیر تعمیر مسجد و مدرسہ فیضان مدینہ کی تعمیرات کو رکوانے کے لیے کی جانے والی سازشوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ نا معلوم افراد کی جانب سے سازشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دعوت اسلامی ایک امن پسند غیر سیا سی سنتوں کی ترویج کی تحریک ہے بعض لوگ مسلکی عداوتوں کو بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں او ر ان لوگوں کی پشت پناہی میں کچھ سرکاری اہلکار بھی شامل ہیں جو اس حوالے سے اپنی جھوٹی رپورٹیں مرتب کرکے تعمیرات میں حصہ لینے والوں کو مختلف جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ ،وزیر داخلہ سندھ،آئی جی سندھ،ڈی آئی جی میرپورخاص،کمشنر میرپورخاص سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملوث سرکاری اہلکاروں اور مذہبی منافقت پھیلانے والے لوگوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے



**عقیدہ ختم نبوت میں آئینی ترمیم کے ذریعے کسی بھی قسم کا ردو بدل حکمرانوں کی تابوت پر آخری کیل ثابت ہوگا الیکشن امیدوار کے حلف نامے میں ختم نبوت والی شق میں ترمیم نا قابل برداشت اور نا قابل معافی ہے ترمیم میں حصہ لینے والے تمام ارکان اسمبلی اللہ کے حضور توبہ کریں اور ترمیم فورا واپس لیں یہ بات امیر جماعت اسلامی میرپورخاص محمد امجد اقبال ،جنرل سیکریٹری اصلاح الدین شیخ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے بیرونی آقاؤں کے حوالے سے کسی خوش فہمی میں نہ رہیں پاکستان کی ملت اسلامیہ عقیدہ ختم نبوت اور شان رسالت پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔