لاہور:قصورویڈیواسکینڈل، ابتدائی رپورٹ عدالت میں پیش

200

قصور ویڈیو اسکینڈل پر بنائی گئی جے آئی ٹی نے ابتدائی رپورٹ پیش کر دی ۔ رپورٹ جے آئی ٹی کے سربراہ کی طرف سے پیش کی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق بعض افراد نے بچوں سے جنسی بدفعلی کی ۔

قصور میں بچوں سے زیادتی کےدوران ویڈیو بنانے کے اسکینڈل پر بنائی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے اپنی ابتدائی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی ۔ جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ ڈپٹی کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری ابوبکر خدابخش نے پیش کی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ بعض افراد نے بچوں سے بدفعلی کی ۔ رپورٹ کے مطابق کچھ افراد نے بچوں سے زیادتی کی ویڈیو بنائی ۔ ویڈیو بنانے کے بعد ملزمان بچوں کے والدین کو بلیک میل کرتے رہے ۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق جے آئی ٹی نے 12 اگست کو 6 سے 7 افرادکے بیانات قلمبند کیے۔ رپورٹ کے مطابق کسی بھی متاثرہ خاندان نے تھانے میں رپورٹ درج نہیں کرائی ۔