سوشل میڈیاپر گستاخانہ مواد کی  تشہیر کے مقدمے میں وفاق کو نوٹس 

205

اسلام آباد(اے پی پی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سوشل میڈیاپر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے مقدمے میں وفاق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت آج تک ملتوی
کر دی۔گزشتہ روز سماعت کے موقع پر ایف آئی اے نے 4 ملزمان انور احمد، عبدالوحید، رانا نعمان رفاقت اور ناصر سلطانی کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔ ملزم انور احمد کی جانب سے حسن عباس ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ یہ کیس انسداد دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتا اس لیے یہ سیشن کورٹ منتقل کیا جائے ۔