اسپیکر صاحب غلطی کے اعتراف سے بات نہیں بنے گی‘حنیف عباسی

225

اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ( ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ختم نبوتؐ قانون کے حوالے سے حکومت کے خلاف سازش کی گئی ،سازش کرنے والا کون ہے اور ٹائپنگ میں غلطی کیسے ہوگئی ؟،اسپیکر صاحب غلطی کا اعتراف کرنے سے بات نہیں بنے گی، معاملے کی تحقیقات کرکے اصل صورتحال قوم کے سامنے لائی جائے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف ہونے والی یہ سازش اگر بے نقاب نہیں ہوتی تو پھر حکو مت کو کسی سے گلہ شکوہ کرنے کی ضرورت نہیں ،پھر ذات کو چھین لیا جائے یا حکومت کو چھین لیا جائے ،اس پر بھی تحقیقات کی ضرورت نہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ختم نبوت میرے ایمان کا حصہ ہے۔اس موقع پر حنیف عباسی نے شیخ رشید کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جس وقت پوری دنیا میں ناموس رسالت پر حرف آیا تھا ، اس وقت ہم نے ڈنمارک کے خلاف مری روڈ پر احتجاج کیا تو شیخ رشید نے پولیس کے ساتھ کھڑے ہو کر ہمیں ڈنڈے مارے اور ہمیں جیل بھیجا ۔