کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے خبردار کیا ہے کہ اداروں کے درمیان ٹکراؤ کا شدید خطرہ موجودہ ہے۔ان کے بقول فوجی ترجمان آصف غفور کے بیان ’’خاموشی بہت بڑا جواب ہوتی ہے‘‘ بہت معنی نکل سکتے ہیں۔نجی ٹی وی کو انٹرویودیتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ملک کی حالیہ صورتحال پرتمام جماعتوں کوکردارادا کرنا ہوگا، تمام سیاسی جماعتوں سے بات کروں گا۔ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ نیب چیئرمین کی تعیناتی سے متعلق کوئی ڈیڈلاگ نہیں۔ہوسکتاہے ان کا تجویز کردہ نام آجائے۔ نیب چیئرمین کے نام پراتفاق نہیں ہوا تو معاملہ عدالت عظمیٰ میں جائے گا۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ میری کوشش رہے گی اپوزیشن کو ساتھ لے کرچلوں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ختم نبوت کاقانون ختم کرنے والے کونکال دیناچاہیے۔