سابق وزیر اعظم نواز شریف اہلیہ کی عیادت کے لیے لندن پہنچ گئے

131

لاہور(نمائندہ جسارت+آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف لندن پہنچ گئے۔سابق وزیراعظم نواز شریف اہلیہ کی عیادت کے لیے لندن گئے ہیں جبکہ واپسی 4جنوری کو متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے صدراورسابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اہلیہ کلثوم نوازکی عیادت کے لیے پی کے 757 سے ایک بار پھر لندن روانہ ہوئے۔نواز شریف کے پرسنل سیکرٹری حنیف خان بھی ان کے ہمراہ لندن روانہ ہوئے ہیں۔سابق وزیراعظم
کے ٹکٹ پر وطن واپسی کی تاریخ 4 جنوری 2018 ء درج ہے۔اس سے قبل بھی نوازشریف لندن میں اہلیہ کی عیادت کے لیے گئے تھے اور25ستمبر کو واپس وطن واپس پہنچے تھے۔