***۔۔۔۔۔۔گوادر ۔۔۔۔۔۔***

128

گوادر (نمائندہ جسارت) اساتذہ کا عالمی دن ۔گورنمٹ گرلز ہائی اسکول بخشی کالونی گوادر میں پروگرام منعقد ۔استاتذہ کی خدمات کو سلام پیش کیاگیا ۔مہذب معاشروں میں اساتذہ کو سب سے زیادہ عزت اور بلند مقام حاصل ہے ۔اساتذہ ہی کی وجہ سے انسان پڑھ لکھ سکتا ہے اساتذہ ہماری کامیابی کا ذینہ ہیں ۔انکی جتنی بھی عزت و تکریم کی جائے کم ہے تقریب سے طالبات کا خطاب ۔ایک دن کیلئے اساتذہ کو بٹھا کر بچوں نے خود کلاسز اٹینڈ کئے۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بخشی کالونی میں ٹیچرز ڈے کی مناسبت سے اسکول کی بچیوں کی طرف سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر اسکول کے تمام اساتذہ کو ان کی بہترین خدمات کی صلح میں سلام پیش کیا گیا۔ انہیں ایک دن کیلئے ان کے آفس میں بٹھا کر اسکول کے سینئر کلاسوں کے بچیوں نے پورے اسکول کی جماعتوں کے کلاسز اٹینڈ کرکے خود پڑھایا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسکول کے طالبات نے کہا کہ ہم اساتذہ کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں دنیا کے مہذب معاشروں میں اساتذہ کی عزت سب سے زیادہ کی جاتی ہے۔ کیونکہ اساتذہ ہی کسی بچے کیلئے کامیابی کا پہلا زریعہ ہوتی ہے۔ وہ اپنی پوری توانائی خرچ کرکے کسی کند زہن کو ہوشیار بناتا ہے اور حیوان کو انسان کے روپ بناتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اساتذہ والدین کا درجہ رکھتی ہیں بلکہ ان کا احترام والدین سے بڑھ کر ہے۔ وہ بچے کی روحانی والدین ہوتے ہیں۔ انھوں نے تمام طالبات کو مخاطبکرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو ملکر اپنی اساتذہ کی سب سے زیادہ عزت کرنی چاہیے۔ اس کے باوجود بھی ہم ان کا حق ادا نہیں کر سکتے ۔ اس موقع پر سلام ٹیچر ڈے کی مناسبت سے اساتذہ کی عزت و تکریم کیلئے کیک بھی کاٹا گیا بعد ازاں اسکول اساتذہ کیجانب سے طالبات کی طرف سے منعقدہ تقریب پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا



** سر کاری اسکول کا صفایا ۔ نامعلوم چور الیکٹرونک کے اشیا ء اور ٹیچنگ مواد لے کر رفو چکر ۔ گزشتہ روز نامعلو م چوروں نے بوائیز پرائمری اسکولاگزروان کے کلاس روم کے تالے اور کھڑ کیاں توڈ کر وہاں سے متعدد اشیا ء چوری کےئے جس میں کلاس رومز کے پھنکے اور تدر یسی کتب شامل ہیں ۔ اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ اسکول مسلسل چوروں کے نشانہ پر ہے یہ اسکول ہذ ا میں چوری کی تیسری واردات ہے پو لیس کو واقعہ کی اطلاع دی جاتی ہے لیکن واقعات کا سدبات نہیں ہوتا* قلعہ سیف اللہ میں قرضوں سے تنگ آکر ایک شخص نے بیوی اور کمسن بچی کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔ فائرنگ سے ایک بیٹا زخمی بھی ہوا۔ پولیس کے مطابق قلعہ سیف اللہ کے علاقے بائی پاس کے رہائشی تاج محمد نے لاکھوں روپے کا قرض سود پر لیا تھا۔ عدم ادائیگی پر قرض داروں کی جانب سے تنگ کرنے پر ملزم نے دلبرداشتہ ہوکر اپنے بیوی اور بچوں پر پستول فائر کھول دیا۔ فائرنگ سے ملزم کی بیوی اور ایک سالہ کمسن بیٹی جاں بحق جبکہ چار سالہ بیٹا زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تینوں لاشوں اور زخمی کو سول ہسپتال قلعہ سیف اللہ منتقل کردیا۔ دریں اثنا۔ وزیر صحت بلوچستان رحمت صالح بلوچ، اسٹنٹ خریداری خورد برد کیس میں نیب اور میڈیا پر برس پڑے۔ کہتے ہیں کہ کیس کو بڑھا چڑھا کر پیش کرکے کردار کشی کی جارہی ہے۔ رحمت بلوچ نے امراض قلب کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شکایتوں کے انبار لگا دیے۔اپنے خطاب میں وزیر صحت بلوچستان کا کہنا تھا کہ کہ ایک مخصوص کاروباری طبقہ اپنے مخصوص مفادات کے لیے محکمہ صحت میں کرپشن کا واویلا کررہا ہے۔کسی نے کرپشن ثابت کی تو چوک پر پھانسی کا پھندا قبول کرونگا۔ جن کو سڑکوں پر ہوش نہیں وہ بھی اٹھ کر لکھنا شروع کر دیتے ہیں ۔



ان کا کہنا تھا کہ اسٹنٹ خریداری کیس میں میری کردار کشی کی جارہی ہے، اسٹنٹ خریداری کا پیکج 6 کروڑ 74لاکھ کا تھا لیکن میڈیا پر 10 کروڑ گھپلے کا کیس بنایا گیا۔ یاد رہے کہ نیب حکام نے اسٹنٹ کی خرایداری میں دس کروڑ روپے خورد برد کے الزام میں چند روز قبل ایم ایس ڈی بلوچستان کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر یوسف بزنجو کو گرفتار کیا تھا جو صوبائی حکومت میں شامل جماعت کے اہم رہنما کا قریبی رشتہ دار بھی ہے۔کوئٹہ۔بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ ڈیرہ بگٹی میں لیویز اور حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔لیویز کے مطابق پنجگور سے ملحقہ کیچ کے علاقے بلیدہ کراس کے قریب گشت پر مامور ایف سی مکران سکاؤٹس کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو ایف سی اہلکار نور الٰہی اور عامر مقصود زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔ نور الٰہی کو پاؤں پر جبکہ عامر مقصود کو ران پر گولی لگی ۔ ایف سی کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے۔ادھر ڈیرہ بگٹی کے علاقے سنگسیلہ میں الیاسی نالہ کے قریب لیویز اور حساس ادارے نے انٹیلی جنس بیس آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے 14 راکٹ گولے ، 22 عدد راکٹ لانچر کے فیوز ، 5 وائرلیس سیٹ، ایک عدد سنائپر رائفل کی دوربین ، طبی آلات اور ریاست مخالف مواد بر آمد کر لیا۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد اسلحہ تخریبی کاری کے لئے استعمال کرنا چاہتے تھے تاہم بروقت کارروائی سے منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔



* کوئٹہ (آئی این پی) نیشنل پارٹی ناصر آباد کے تحصیل سیکرٹری اطلاعات اختر اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کی سنجیدہ قیادت کی پالیسیوں کی بدولت بلوچستان کے حالات اور گورننس میں آج پہلے کی نسبت کافی بہتری آئی ہیں اور پچھلے 68 سال میں تعلیم پر توجہ نہیں دی گئی جبکہ نیشنل پارٹی کی دور حکومت میں واضح تعلیمی اصلاحات کرتے ہوئے تعلیم کی بجٹ کو 4 فیصد سے بڑھا کر 26 فیصد کیا گیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ 5 نئی یونیورسٹیز، 3 نئے میڈیکل کالجز، ایگریکلچر کالج سمیت کیچ کے کئی اسکولوں کو اپ گریڈ کر کے تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے خاطر خواہ اقدامات کیے گئے جو کہ پارٹی کے علم دوستی کا ثبوت ہے۔ نیشنل پارٹی سیاسی کارکنان کی جماعت ہے یہ کسی مخصوص فرد، ذات یا شخصیت کی گرد میں نہیں گھومتی۔ کارکنان کی انتک محنت و جہد مسلسل کی بدولت نیشنل پارٹی آج ایک ملک گیر جماعت بن چکی ہے۔