مصطفی آباد کے مختلف علاقوں میں کارروائی، 14گرانفروش گرفتار

142

لاہور (آن لائن) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان کی سربراہی میں ٹیم نے مصطفی آبادکے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے اشیائے خورونوش کے معیار اور سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت کا جائزہ لیا ، سرکاری نرخوں سے زائد پر فروخت کرنے والے 14دکانداروں کے خلاف مقدمے کا اندراج کر اکے موقع پر ہی گرفتار کر ادیا گیا جبکہ 3کو بھاری جرمانے کیے گئے ۔چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان کی سربراہی میں ٹیم نے مصطفی آبادکے مختلف علاقوں میں جنرل اسٹورز، گوشت ، دودھ دہی ،سبزیوں او رپھلوں کی دکانوں پر معیار اور سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر خریداری کیلیے آنے والوں سے بھی آگاہی حاصل کی گئی ۔



پرائس کنٹرول کمیٹی نے سرکاری نرخوں سے زائد وصول کرنے والے 14دکانداروں کے خلاف مقدمے کا اندراج کرا کے موقع پر ہی گرفتارکرا دیا جبکہ 3دکانداروں کو بھاری جرمانے کیے گئے ۔ میاں عثمان نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر لاہور ڈویژن عبد اللہ خان سنبل اور ڈپٹی کمشنر سمیر احمد سید کی ہدایت پر پورے لاہور میں گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔سرکاری نرخوں سے زائد پر فروخت کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔