اسلام آباد(صباح نیوز)رہنما تحریک انصاف بابر اعوان نے مطالبہ کیاہے کہ نواز شریف اگراحتساب عدالت پیش نہ ہوں تو پورے شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے عدالت عظمیٰ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کی عدالتی تاریخ کے پہلے ملزم ہیں جونیب میں ریفرنسز کے باوجود بیرون ملک چلے گئے۔ایسا لگتا ہے شریف خاندان کی پاکستان چراگاہ ہے،ان کا اصل گھر تولندن مے فیئر فلیٹ ہیں، اگر نواز شریف یونہی بیرون
ملک آتے جاتے رہے تو یہ قانون کے ساتھ مذاق ہوگا۔ نواز شریف نے عدالت میں لکھ کر دیا کہ وہ ہر پیشی پر پیش ہوں گے۔