آخری پرواز حاجیوں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی 

183

اسلام آباد(آن لائن) حج آپریشن 2017 کی آخری پرواز 185مسافروں کو لیکر اسلام آباد پہنچنے کے ساتھ ہی حج آپریشن مکمل ہوگیا ہے وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق گزشتہ دن تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکیم کے حجاج پاکستان پہنچ گئے اور آخری حج پرواز 6 اکتوبر کی صبح 185 حجاج لیکر اسلام آباد ائر پورٹ پہنچی۔ اس طرح پاکستان کے تمام سرکاری و پرائیویٹ حجاج کرام کی وطن واپسی مکمل ہوئی۔ 1448 پاکستانی معاونین حجاج اپنی ڈیوٹی مکمل کر کے وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔ عملہ میں وزارتِ مذہبی امور کے 321 افسران و اسٹاف ، میڈیکل ا سٹاف 544 ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف جبکہ583 مختلف دیگر وزارتوں اور پولیس معاونین شامل تھے۔