وفاقی بیورو کریسی میں ترقیاں 

209

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی بیورو کریسی کے 32افسران کو گریڈ 21سے گریڈ22میں ترقی دے دی گئی۔ ترقی پانے والوں میں پاکستان ایڈمنسٹریٹیو کے 11،سیکرٹریٹ گروپ کے 4،ان لینڈ ریونیو سروس کے2، آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس گروپ کے 2،پوسٹل گروپ کے 2،کسٹمز گروپ کے 2،پولیس سروس آف پاکستان کے 4 اور فارن سروس کے 5 افسر شامل ہیں۔ انفارمیشن سروس کے افسران کی ترقیوں کا معاملہ موخر کر دیا گیا۔